امریکن باسکٹ بال: تھنڈر کی ٹیم نے پورٹ لینڈ کو شکست دیدی

امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں (Oklahoma City Thunder) کی ٹیم نے (Portland Trail Blazers) کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

واشنگٹن:) امریکی ریاست (Oklahoma) میں ہونیوالے باسکٹ بال میچ میں میزبان تھنڈر کی ٹیم نے پورٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا۔ تھرڈ کوارٹر تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا۔ میچ کا چوتھا کوارٹر فیصلہ کن ثابت ہوا۔ تھنڈر کو پورٹ لینڈ کے خلاف ستانوے کے مقابلے میں ایک سو پانچ پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کے سٹار کھلاڑی (Kevin Durant) نے سب سے زیادہ چھیالیس پوائنٹس اسکور کیے۔

تبصرے بند ہیں.