دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 21فیصد اضافہ ہوا: اپٹما

دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 21فیصد اضافہ ہو گیا۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تو مزید بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

لاہور: ( پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے بہتر انرجی پلان کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے جس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 22 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی اضافی برآمدات کی گئی ہیں اگر بجلی اور گیس کی فراہمی مزید بہتر کر دی جائے تو اس سے کثیر زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے انڈیپنڈنٹ فیڈرز کو بلا تعطل بجلی فراہم کر دی جائے تو اس سے حیران کن مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.