ملک کے سب سے بڑے سیکٹر ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھ گئی

ملک کے سب سے بڑے سیکٹر ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھ گئی۔ دسمبر کے دوران ایکسپورٹ میں ایک چوتھائی اضافہ ہوا۔ دسمبر میں ٹیکسٹائل کی برآمد 25 فیصد بڑھ گئی۔

اسلام آباد:) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل کی برآمد ایک ارب چھبیس کروڑ ڈالر رہی۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات میں آٹھ اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر تک حجم سات ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر رہا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر تھی۔

تبصرے بند ہیں.