Latest National, International, Sports & Business News

سرمائی اولمپکس گیمز نو دن بعد، مشعل اپنی منزل کی طرف رواں دواں

سوچی میں ہونیوالے سرمائی اولمپکس گیمز میں صرف نو دن باقی رہ گئے ہیں۔ عظیم اولمپک مشعل کا اپنی منزل کی طرف سفر رواں دواں ہے۔

چیچنیا:() اولمپک مشعل چیچنیا کے شہر گروزنی پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پرتپاک تقریب میں چیچنیا کے صدر (RAMZAN KADYROV) بھی شریک ہوئے۔ دلچسپ ایونٹ میں چیچن صدر رمضان نے عظیم مشعل کو اسٹیڈیم تک پہنچایا۔ مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین نے اس کا پُر جوش استقبال کیا۔ مختلف رنگوں میں ملبوس فنکاروں نے رنگا رنگ پُر فارمنسز دکھا کر تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ سوچی اولمپکس کی مشعل تقریبا 123 دنوں میں پینسٹھ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے روس کے شہر سوچی میں پہنچے گی۔ جہاں سات فروری کو اولمپک گیمز کا گرینڈ میلہ سجے گا۔

تبصرے بند ہیں.