ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد:() درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن عاصمہ جہانگیرکی جانب سے دائرکی گئی ہے۔ جس میں ذکاء اشرف کی بحالی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2013 میں نجم سیٹھی کی سر براہی میں عبوری کمیٹی بنائی گئی۔ اس عبوری کمیٹی نے ایس آر او جاری کیا جس کی اب بھی قانونی حیثیت ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ایس آر او کو غیر قانونی قرار نہیں دیا اور اس صورت حال میں ذکاء اشرف کی جانب سے اُٹھایا گیا کوئی بھی اقدام پی سی بی کے لیے خطر ناک ہو گا۔ درخواست میں نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.