وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل کو ٹیلی فون،اعلیٰ سطحی اجلاس جلد بلانے پر اتفاق

راولپنڈی() آر اے بازار میں خود کش دھماکے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

بات چیت میں ملکی سیکورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلو فونک گفتگو میں ملک بھر میں دہشت گردی کی موجودہ لہر اور سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گزشتہ روز بنوں میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کے واقعے پر اظہار افسوس بھی کیا۔بات چیت میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی متفقہ لائحہ عمل اور سیکورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس جلد بلانے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.