Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو شکست دیدی

پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں سترہ رنز سے شکست دے دی۔

لاہور: ( قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی انڈر نائنٹین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پنتالیس اوورز میں دو سو اڑتیس رنز سکور کیے۔ کپتان سمیع اسلم اکہتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مطلوبہ حدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم دو سو اکیس سکور پر ہی ہمت ہار گئی۔ افغان ٹیم کی جانب سے حشمت اللہ نے بیاسی رنز بنائے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ضیاء الحق، عرفان اللہ، ظفر گوہر اور کرامت علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.