نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافہ کر دیا

اسلام آباد()نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیے گئے اضافے کا اطلاق کا آئندہ ماہ کے بلوں پر ہو گا۔

نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران سنڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے موقف اختیار کیا کہ دسمبر کے مہینے میں نہروں کی بندش کے باعث ڈیموں سے پانی کا اخراج کم رہا،پن بجلی کی پیداوار کم ہوئی جس کی وجہ سے زیادہ تر بجلی فرنس آئل پر پیدا کی گئی۔دسمبر میں فرنس آئل پر پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت سولہ روپے ستاون پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ڈیزل پر تئیس روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔بائیس پیسے فی یونٹ لائن لاسز اور چوری کی نظر ہو گئے۔سی سی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کیا۔نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تقسیم کار کمپنیوں کو فروری کے مہینے میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافہ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

تبصرے بند ہیں.