کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار چھ سو تریپن پوائنٹس پر بند ہوا۔

کراچی:() مارکیٹ کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ رہا۔ کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی نتائج کے اعلان کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا جا رہا ہے۔ فنانشل سروسز اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز کارو باری حجم کے لحاظ سے سر فہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں سولہ پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر اکتیس کروڑ اٹھارہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.