Latest National, International, Sports & Business News

امریکن باسکٹ بال: لاس اینجلس لیکیرز کو انڈیانا پاسرس سے شکست

امریکن باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں انڈیانا پیسرز (Indiana Pacers) کی ٹیم نے لاس اینجلس لیکرز (Los Angeles Lakers) کو شکست دیدی۔

لاس اینجلس:() باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان پیسرز کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔ تیسرے کوارٹر میں پیسرز نے برتری بڑھا کر دس پوائنٹس کر دی جو میچ کے چوتھے کوارٹر تک برقرار رہی۔ (Indiana Pacers) کی ٹیم کو میزبان (Lakers) کے خلاف بانوے کے مقابلے میں ایک سو چار پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے (David West) نے سب سے زیادہ انیس پوائنٹس اسکور کیے۔

تبصرے بند ہیں.