رواں مالی سال کی پہلی ششماہی، میں بیرونی سرمایہ کاری میں کمی

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں ستائیس فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

لاہور: ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم پچاس کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر رہا۔ جو مالی سال تیرہ کے اسی عرصے کے مقابلے میں انیس کروڑ ڈالر کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اڑتیس فیصد کم ہو کر ترالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مالی سال کے دوران ہونے والی تیزی کے باوجود بیرونی سرمایہ کاری محض بیس لاکھ ڈالر رہی۔ پبلک سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم چھ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر رہا۔

تبصرے بند ہیں.