Latest National, International, Sports & Business News

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مختصر فارمیٹ کی سیریز کا پہلا میچ آج ہو گا۔

ہوبارٹ:() دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ہوبارٹ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیرھ بجے شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر سٹیورٹ بروڈ کریں گے۔ وہ سیریز میں بہترین پُر فارمنس دکھا کر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی سنبھالیں گے۔ میزبان آسٹریلیا انگلش ٹیم کو ایشز ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی بد ترین شکست سے دو چار کر چکی ہے۔ کینگروز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی فتح کے لیے پُرامید ہیں۔

تبصرے بند ہیں.