نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود دس فیصد برقرار

مرکزی بنک نے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ بنیادی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کراچی: ) گورنر اسٹیٹ بنک یاسین انور نے زری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے اقتصادی سرگرمی سست رہی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو کی جانی والی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑا۔ بجلی اور تیل کے نرخوں میں اضافے سے گزشتہ سال مہنگائی بڑھی۔ مالی سال کے آغاز سے ہی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کھاتوں میں اضافہ ہوا۔ انھوں نے شرح سود کو اگلے دو ماہ کے لئے دس فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

تبصرے بند ہیں.