ٹیکسوں کی شرح کم، قومی خزانے کو 1400 ارب روپے کا نقصان ہوا: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی شرح کم ہونے سے قومی خزانے کو 1400 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹیکس چھوٹ سے متعلق ایس آر اوز کے خاتمے میں فلاحی اور غیر منافع بخش اداروں کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔

اسلام آباد:() ایس آر اوز پر نظرثانی کے لیئے وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ 1998.99 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح ساڑھے چودہ فیصد تھی جو کم ہو کر نو فیصد تک ہو چکی ہے۔ اس سے قومی خزانے کو 1400 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں چھوٹ اور رعائت سے متعلق ایس آر اوز پر نظرثانی کا عمل جاری ہے۔ ایس آر اوز واپس لینے کے عمل میں فلاحی اداروں اور غیر منافع بخش اداروں کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔ لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچانے اور مقابلے کا رجحان برقرار رکھنے کے لئے مقامی صنعتوں کو بھی تحفظ دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.