Latest National, International, Sports & Business News

ڈیوڈ رچرڈسن کی ذکاء اشرف کو مبارک باد

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو بحال ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

دبئی: () ڈیوڈ رچرڈسن نے ذکاء اشرف کو فون کیا اور انہیں چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال ہونے کی مبارک باد دی۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ذکاء اشرف کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے بھی ذکاء اشرف کو بحالی پر مبارک باد پیش کی۔

تبصرے بند ہیں.