پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ طے پا گیا۔ اس سال ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج کریں گے۔ پہلی بار آدھے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے اور واپسی جدہ سے ہوگی۔

اسلام آباد:() پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدے کے تحت عازمین کے قیام کی مدت چالیس روز ہوگی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا کہ پچاس فیصد پاکستانی عازمین حج جدہ اور باقی مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ عازمین حج کے لیے تمام سہولتوں سے آراستہ قریبی عمارتیں کرائے پر لی جائیں گی۔ سردار یوسف نے بتایا کہ عازمین حج کی تعداد سمیت انتظامات کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر مذیبی امور سردار یوسف اور سعودی عرب کی طرف سے وزیر حج ڈاکٹر بندرالمجار نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تبصرے بند ہیں.