راجن پور:ریلوے ٹریک پر دھماکے سے ٹرین الٹ گئی،چار جاں بحق،ساٹھ زخمی

راجن پور:کوٹلہ حسن شاہ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،جس سے چار افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر فاروق صادق کے مطابق دس افراد کی حالت نازک ہے۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔دھماکے سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو مکمل طور پر بحال کرنے میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔جی ایم ریلویز انجم پرویز کے مطابق بم ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا،دھماکے سے ٹرین کا انجن آئل ٹینک پھٹ گیا اور پوری ٹرین الٹ گئی جس سے زیادہ تباہی ہوئی،دھماکہ کوٹ مٹھن اور کوٹ بہرام سٹیشن کے درمیان ہوا۔

تبصرے بند ہیں.