انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ صدر ایلن آئزک کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا.
دبئی: () دبئی میں ہونیوالے آئی سی سی کے دو روزہ اجلاس میں پوزیشن پیپر کی کئی تجاویز پر اتفاق رائے ہوا۔ چند ایشوز کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کیا گیا۔ صدر آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کئی اہم معاملات زیر غور آئے جس میں بگ تھری بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ صدر ایلن آئزک نے میڈیا کانفرنس میں کہا کہ آئی سی سی کے مالی معاملات پر فی الحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ صدر آئی سی سی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس دکھانے والی کرکٹ ٹیموں کو بہتر معاوضہ ملنا چاہیے۔ ایلن آئزک نے کہا کہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ماضی سے بہتر فیوچر ٹور پروگرام بنائیں گے۔ اجلاس میں بنگلہ دیش میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سیکورٹی رپورٹ پیش کی گئی۔ آئی سی سی حکام کی جانب سے انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ شروع کرنے کی منظور دی۔ دنیا کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان ہونیوالی چیمپئن شپ آئندہ ویمن ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا تعین کرے گی۔ ویمن ٹیموں میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت شامل ہیں۔ آئی سی سی کا آئندہ اجلاس آٹھ فروری کو سنگاپور میں ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.