Latest National, International, Sports & Business News

صوبوں کی درخواست مسترد، محرم میں سوشل میڈیا ایپس بند نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ فیس بک ،ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپیلی کیشنز بند نہیں ہوں گی ، محرم الحرام میں سکیورٹی…

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں…

برطانوی انتخابات: کنزرویٹو کوتاریخی شکست ، لیبر پارٹی نے میدان مارلیا

برطانیہ میں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، کنزرویٹو پارٹی کا اقتدار ختم ، جس کے بعد سر کئیر سٹارمر وزیراعظم ہونگے۔برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، 650 سے 643 نشستوں کے نتائج…

افغانستان دہشتگردی کیخلاف مؤثر اقدامات کرے: وزیراعظم

آستانہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او خطے کے عوام…

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو…

بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کیخلاف کیس کی سماعت کے آغاز میں ہی چیف جسٹس اور تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی کے درمیان تلخی ہوگئی۔تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے بنچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض کیا…

شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، کراچی بندرگاہ پر تجارت کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک وزیر اعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار اور کراچی بندرگار پر تجارت کی دعوت دی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط…

پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟۔20 سال سے لاپتا ایبٹ آباد کے شہری عتیق الرحمٰن کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس…

بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحتے جے یو آئی کے کارکنوں…

فتنہ پارٹی کو پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے شرم آنی چاہیے: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ارکان کو پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی کرتے شرم آنی چاہیے۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر علامتی اجلاس منعقد کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ…

پی ٹی آئی ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے: عون چودھری

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عون چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔اپنے ایک بیان میں آئی پی پی رہنما عون چودھری نے پی ٹی آئی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مہم میں پاکستان…

صحت کی تمام سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کی تمام سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت شعبہ صحت میں اصلاحات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوران مریم نواز نے مراکز…