نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 25-2024 کے لیے کیا گیا ہے، بجلی کے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم سے حتمی منظوری کے بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا، بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار یہ فیصلہ بھی کابینہ ہی کرے گی۔یاد رہے کہ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔رواں مالی سال 24-2023 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 23-2022 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.