وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائر کردی۔وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ سے اپیل میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے اور نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ نیب ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمانی اختیار پر تجاوز ہے۔
تبصرے بند ہیں.