چین میں ماں نے نوزائیدہ بچی کو اپارٹمنٹ کی عمارت سے نیچے پھینک دیا
بیجنگ: چین کے شمال مشرق میں واقع شہر ہاربن میں ماں نے اپنی نومولود بچی کو اپارٹمنٹ کی عمارت سے نیچے پھینک دیا جسے چلتی گاڑی نے کچل ڈالا۔ چین کے مقامی ٹی وی کے مطابق 18 سالہ لڑکی جو پیشے کے اعتبار سے ایک سیلون ورکر ہے نے منگل کےدن اپنے اپارٹمنٹ کے باتھ روم میں ایک بچی کو جنم دیا ، بچی کو جنم دینے کے بعد لڑکی اسی حالت میں اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر پہنچی اور کھڑکی سے بچی کو بیگ میں لپیٹ کر نیچے پھینک دیا جسے سڑک پر چلنے والی ایک گاڑی نے کچل ڈالا۔ خون سے لتھ پتھ بیگ میں بند بچی کو جب سڑک سے سیکیورٹی گارڈ نے اٹھایا تو اس کی سانسیں رک چکی تھیں، سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے کر اسپتال علاج کے لئے منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں چین میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد باتھ روم کی پائب لائن کے ذریعے گٹر لائن میں بہا دیا تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ بچہ زندہ بچ گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.