دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے خاموشی سے تین نئے سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیے جب کہ اس کی انتظامیہ مزید اچھے فیچرز پر کام کرنے میں بھی مصروف ہے۔واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ یعنی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں انسٹنٹ ایپلی کیشن میں متعارف کرائے گئے فیچرز سے متعلق صارفین کو آگاہی دی۔مواٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچرز میں خاموشی سے گروپ چھوڑنے کا فیچر بھی شامل ہے، اس فیچر کے تحت اب جو بھی صارف کسی گروپ سے نکل جائے گا تو ہر کسی کو اس کے نکلنے کا نوٹی فکیشن دکھائی نہیں دے گا، البتہ گروپ کے ایڈمن کو نوٹی فکیشن نظر آئے گا۔انسٹنٹ ایپ پر متعارف کرائے گئے دوسرا فیچر اپنی آن لائن موجودگی کو خفیہ رکھنا ہے جو صارفین واٹس ایپ کی سٹنگ میں جاکر آن کر سکتے ہیں۔اس فیچر کے تحت چاہے تو صارف اپنی آن لائن موجودگی ہر کسی سے خفیہ رکھے یا پھر چاہے تو کچھ دوستوں کو آگاہ رکھے یا چاہے تو اپنے تمام کانٹیکٹس والوں کے لیے اپنی آن لائن موجودگی کو آن رکھے۔یہ فیچر واٹس ایپ پر پہلے بھی موجود تھا مگر اب اس میں مزید بہتری کرکے اسے عام کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ پر ایک اور بہترین سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا گیا ہے،جس کے تحت اب صارفین کسی کو ونس ویو کی بھیجی گئی تصویر کا اسکرین شاٹ لینے سے بھی روک سکیں گے۔یہ فیچر واٹس ایپ پر از خود کام کرے گا، اسے آن کرنے کے لیے کوئی سیٹنگ نہیں کرنی پڑے گی اور جلد ہی دوسرے لوگ ونس ویو کے تحت بھیجی گئی تصویر کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لے پائیں گے۔مذکورہ تینوں فیچرز میں سے بعض فیچرز تمام صارفین کو فوری طور پر دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم جلد ہی تمام صارفین انہیں استعمال کر سکیں گے۔مذکورہ تینوں فیچرز کے علاوہ واٹس ایپ انتظامیہ مزید سیکیورٹی اور پرائیویسی فیچرز پر بھی کام کر رہی ہے جب کہ حال ہی میں ایپلی کیشن پر متعدد نئے فیچرز بھی متعارف کرائے گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.