مشی گن: ایک امریکی فوٹوگرافر کئی منٹوں سے بیٹھی گلہریوں کی تصاویر لیتی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہےں۔ ان تصاویر میں دو گلہریوں کو سلاد کے پتے پر لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایک شوقیہ فوٹوگرافر پاو¿لا بیڈور اپنے گھر سے باہر نکل رہی تھیں جب اس نے دو سرخ گلہریوں کو سلاد کے پتوں پر لڑتے ہوئے دیکھا۔ گلہری ایک دوسرے کو دھکیل رہی تھیں، ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہی تھیں اور کشتی کے داﺅپیچ لگارہی تھیں۔ اس طرح برف سے ڈھکا فرش گلہریوں کے لیے میدان جنگ بن گیا۔تاہم بعد میں دونوں گلہریاں تھک گئیں اور الگ ہو کر اپنے راستے پر چلی گئیں۔ پاو¿لا نے لڑائی کے دوران ان کا نام رکھا، جس میں ایک گلہری کا نام اوبرائن اور دوسری لیپ رکھا گیا۔ اسے امید تھی کہ گلہری دوبارہ نمودار ہو سکتی ہیں۔ لیکن ان دو بے زبان جانوروں کی لڑائی کی تصاویر بہت دلچسپ انداز میں کھینچی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.