چچا بھتیجی کی گرم جوش ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
لاہور : نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام لاہور ڈویژن کی میٹینگ قائد مسلم لیگ میاں محمدنواز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گئی ہے۔مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ،مریم نواز،حمزہ شہباز شریف ،احسن اقبال ،حافظ حفیظ الرحمن،جاوید لطیف،برجیس طاہر،پرویز رشید،اویس لغاری ،رانا تنویر،عطا تارڑ،مریم اورنگزیب ،عظمی بخاری ،رانا اقبال،وسیم اختر،ذیشان رفیق ،نزہت صادق ایم این ایز،ایم پی ایز اورپارٹی عہدیدار موجود ہیں۔نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔اجلاس میں شریک ہونے سے قبلمریم نواز کی شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔چچا بھتیجی کی گرم جوش ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس موقع پر مریم نواز نے لاڈ سے کہا کہ انکل اللہ تعالیٰ نے آپکو انٹرنیشنل صادق و امین بنا دیا ہے، الحمداللہ۔شہباز شریف نے بھی مریم نواز کے سر پر پیار دے کر سراہا اور مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاؤن میں واقع سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گئے۔۔خیال رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔تاہم برطانوی عدالت کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی، مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا دعوی- مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے
تبصرے بند ہیں.