ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 344 روپے اضافے سے 97 ہزار 480 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1741 ڈالرفی اونس ہے۔

تبصرے بند ہیں.