سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

کراچی

سندھ حکومت نےصوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےفرنٹ لائن ورکرز کا کردار اداکرنےوالے ہیلتھ کیئر ورکرز کی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات کم کرنے کے لئے بوسٹر ڈوز کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو بلا معاوضہ ویکسین لگائی جائے گی، ہیلتھ کئیر ورکرز کو بوسٹر ڈوز میں فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔  محکمہ صحت نے کہاکہ سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤکا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز کو فائزر ویکسین کی یہ خوراک مفت لگائی جائےگی، بوسٹر ڈوز سے ہسپتال کے عملے کو کورونا سے محفوط رکھنے میں مدد مل سکے گی۔محکمہ صحت سندھ نے فیصلے سے این سی او سی کو آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

تبصرے بند ہیں.