اسلام آباد
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر حملہ نامنظور ہے، وزرا نے الیکشن کمشن کے خلاف دہشت گردی کی جس پر انہیں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 10 کے تحت نااہل کیا جائے۔اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ ’عمران صاحب کی ہدایت پر وزرا نے الیکشن کمیشن اور آئین پر حملہ کیا ہے۔ وزراء کی طرف سے الیکشن کمشن کے خلاف دھونس، دھمکی، غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی توہین کی گئی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 10 کے تحت وزراء کو سزا دی جائےاور نااہل کیا جائے۔‘
تبصرے بند ہیں.