میڈ ان پاکستان اسمارٹ فونز کی برآمد شروع، یو اے ای پہلا خریدار

 اسلام آباد: 

انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کےلیے اسمارٹ فون کی برآمدات کا آغاز کردیا ہے۔ 4G اسمارٹ فون کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لیے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کےا4G اسمارٹ فون کے 5 ہزار 500 یونٹس کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کمپنی کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہے یہ ملک میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے نظام کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ڈیوائس آئی ڈینٹیٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔واضح رہے کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پی ٹی اے کی جانب سے انووی ٹیلی کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو 9 اپریل 2021و موبائل مینوفیکچرنگ کا اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا، اور 4 ماہ کے عرصے میں ہی کمپنی نے پاکستان میں بنائے گئے موبائل فون دیگر ممالک میں برآمد کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.