صدارتی امیدوار کے انتخاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلاول بھٹوزرداری سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کیلئے ان کے پاس 3 نام ہیں،پہلا نام اعتزاز احسن ، دوسرا اعتزاز احسن اور تیسرا بھی اعتزاز احسن ۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن،اب تک متحد نہ ہوسکی،اپوزیشن کے صدارتی امیدوارکے معاملے پر،حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں میں ڈیڈلاک برقرارہے۔مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوارمولانافضل الرحمان کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کیا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.