لندن:
انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے بھارتی ٹیم کو انتہائی غیرذمہ دار اور بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں اس شرمناک شکست کے مستحق تھی۔
جعفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اس مغرور سوچ کے ساتھ انگلینڈ آئی کہ اپنے ملک کی طرح بیٹنگ کرتے رہے گی اور ہر چیز ان کے حق میں بہتر ہوگی، اگر آپ کے پاس پلان نہیں ہوگا اور اپنے کھیل پر محنت نہیں کریں گے تو پھر کرکٹ آپ کو اٹھاکر باہر پھینک دے گی، اب تک بھارتی ٹیم نے خود اپنے آپ کو ڈبویا اور اپنے شائقین کو مایوس کیا، ان کی بیٹنگ نہ صرف غیرذمہ دارانہ بلکہ بیوقوفانہ رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.