اسلام آباد:
بھارتی سابق کرکٹرز کپل دیو اور سدھو نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری کے لیے دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی وزیر اعظم کے لیے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی جس کے لیے سابق بھارتی کپتان کپل دیو، نوجوت سدھو اور سنیل گواسکر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کپل دیو اور سدھو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور ان دونوں سابق کرکٹرز نے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے یہ دونوں کرکٹرز حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے۔
تبصرے بند ہیں.