لاس اینجلس:
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اورپاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان حکومت بنانے کےبعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔
لاس اینجلس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے عمران خان کو پاکستان کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے لیکن ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے میں فوری طورپرپاکستان نہیں جاسکتا اور نہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکوں گا۔
تبصرے بند ہیں.