اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 

پرامن انتخابی عمل اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 127 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

ڈالر کی اونچی اڑان کو انتخابات کے بعد بریک لگ گیا اور پرامن ماحول میں انتخابی عمل کے انعقاد پر ڈالر کی قدر کو بیک گیئر لگ گیا، گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں  کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

تبصرے بند ہیں.