اسلام آباد:
پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم آج تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے اپنی تیسری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت پاناما کیس کیلیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا 43واں اجلاس وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا جس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تیسری کار کردگی رپورٹ مرتب کر کے اسے حتمی شکل دے دی۔
رپورٹ میں جے آئی ٹی کی اب تک کی کار کردگی کو شامل کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پاناما کیس پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کوفراہم کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.