سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا

ریاض: 

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھتیجے محمد بن نائف کو برطرف کر کے بیٹے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کر کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کر دیا ہے جو ملک کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن نائف جو عرصہ دراز سے مملکت سعودیہ کے انسداد دہشت گردی کے وزیر تھے اور انہوں نے 2003 سے 2006 تک القاعدہ کے خلاف بڑی مہم چلائی تھی، ان سے تمام عہدے واپس لے لئے گئے ہیں جبکہ کچھ برسوں سے محمد بن سلمان ہی سعودی عرب کی جنگ کی پالیسی چلا رہے اور توانائی و تیل کے حوالے سے شاہ سلمان کو تمام منصوبے پیش کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.