اسلام آباد:
حسین نواز کے بعد وزیراعظم کے دوسرے بیٹے حسن نواز بھی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے دو روز قبل پیش ہونا تھا تاہم ان ہی کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انہیں آج پیش ہونے کی اجازت دے دی تھی، حسن نواز جے آئی ٹی کی ہدایت کے مطابق اپنے ہمراہ کئی دستاویزات بھی لائے ہیں۔
حسن نواز جب جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے حق میں نعرے لگائے جن کا جواب انہوں نے ہاتھ ہلا کر دیا تاہم انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔
تبصرے بند ہیں.