پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

لاہور: 

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا تاہم باہمی سیریز کھیلنے سے انکار پر لیگل نوٹس آئندہ ہفتے بھجوایا جائے گا جس میں مالی نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ ہو گا۔

بگ تھری منصوبے کی حمایت کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان سے8 سال میں 6باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن مطلب نکلتے ہی آنکھیں پھیر لیں، دونوں ملکوں کے تعلقات اور سرحدوں پر کشیدگی کے بعد انتہاپسندوں کے زیر اثر بھارتی حکومت نے سرد مہری دکھائی تو بی سی بی حکام بھی ہمنوائی کرتے نظر آئے جبکہ سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیا گیا

تبصرے بند ہیں.