لاہور:
پاکستانی بائیومکینک لیب آئی سی سی سے الحاق کی سند پانے کیلیے تیار ہے، پی سی بی کے نامزد 2آفیشلز نے پریٹوریا میں ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے بولنگ ایکشن کی جانچ کے طریقہ کار سے واقفیت حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پہلی بائیومکینک لیب کیلیے 4لاکھ 60ہزار ڈالر کا سازو سامان2008 میں ہی خرید لیا تھا لیکن عمارت کی تعمیر اور مالی بد انتظامیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ 8سال تک تاخیر کا شکار رہا، بالآخر ایک نجی یونیورسٹی کی معاونت سے اسے فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،اب اس کا آئی سی سی سے الحاق کرانے کی تیاریاں مکمل نظر آرہی ہیں، ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کے مطابق کونسل کے ایک وفدکی آمد کا بھی انتظار کیا جارہا ہے،حال ہی میں یونیورسٹی کے پروفیسر میاں اویس اور پی سی بی کے نمائندے حسان الرحمان2روزہ ورکشاپ میں شرکت کیلیے پریٹوریا بھی گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.