سعودی عرب نے ایرانی شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی

ریاض: 

سعودی اور ایرانی حکام کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد سعودی عرب نے ایرانی شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔

سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر محمد بنتن اورایرانی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں جانب سے ایرانی زائرین کے فریضہ حج کی ادائیگی سے متعلق مذاکرات ہوئے جن میں معاملات طے پانے کے بعد رواں برس ایرانی زائرین بھی حج کرسکیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایران کے 60 ہزار شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی ہے جب کہ رواں سال 1438 ہجری میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تمام ضروری اقدامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.