کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کا فائنل کے لیے لاہور آنے سے انکار

شارجہ: 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے سے انکار کردیا ہے۔

پی ایس ایل کے فائنل کی کوالیفائی کرنے والی کوکئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی ہے جن میں ٹائل ملز، کیون پیٹرسن، رائلی روسو، نیتھن میکولم، لیوک رائٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیون پیٹرسن دبئی سے لندن کے لیے روانہ ہو چکے ہیں جبکہ انگلش کھلاڑی لیوک رائٹ اور فاسٹ بولر ٹائل ملز سے لاہور میں فائنل کھیلنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اسی طرح کوئٹہ کی ٹیم میں شامل نیتھن میکولم نے بھی بغیر کوئی میچ کھیلے پی ایس ایل کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ آج صبح واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.