لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا بہت بڑا اقدام ہے جب کہ سیکیورٹی خدشات ضرور ہیں لیکن گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور ٹیموں و شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل فائنل کیلیے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا بہت بڑا اقدام ہے، کامیاب انعقاد سے اس کے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جب کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو اچھا پیغام ملے گا اور آہستہ آہستہ غیرملکی ٹیمیں بھی آنا شروع ہو جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.