امریکی انتظامیہ کا ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کا اعلان

واشنگٹن: 

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیرقانونی طور پر مقیم ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کے لئے نئی گائیڈ لائن تیار کرتے ہوئے انہیں نکالنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کئے جانے کے حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری جان کیلے نے 2 میمو پر دستخط کردیئے ہیں جس کے مطابق غیرقانونی طور رہنے والوں کو باآسانی ملک سے نکالا جائے گا اور نئی گائیڈ لائن کے تحت مرحلہ وارایسے افراد کو بے دخل کیا جائے گا جوئی کئی سالوں سے قیام پذیر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.