کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

دبئی: 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ 

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جیسن روئے اور کپتان برینڈن میکلم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 3 اوورز میں 34 رنز بٹورے لیکن ذوالفقار بابر نے پہلے جیسن روئے کو 27 اور پھر میکلم کو 20 رنز پر پویلین بھیج کر لاہور قلندرز کی مشکلات میں اضافہ کیا، بعد میں آںے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان 11، محمد رضوان 5، عمر اکمل 0، گرانٹ ایلیٹ اور سنیل نارائن نے 26،26 رنز کی اننگز کھیلی۔

تبصرے بند ہیں.