برطانوی فرم آئی ڈی سی کی جاری کردہ رپورٹ

برطانوی فرم آئی ڈی سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اوپو نے سال 2016 کا شاندار اختتام کرتے ہوئے 133 فیصد سالانہ نشوونما کے ساتھ ایک بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

پریمیم ڈیزائن اور زبردست فوٹوگرافی کی بدولت اس کی کلیدی پروڈکٹ رینج نے اسمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ میں اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی جب کہ چین میں یہ حالیہ دو سہ ماہیوں کے دوران پہلے نمبر پر رہا۔

آئی ڈی سی کے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2016 کے دوران اسمارٹ فون کی عالمی مارکیٹ کے کاروباری حجم میں اوپو کا حصہ 6.8 فیصد رہا اور اس سال کی چاروں سہ ماہیوں میں 100 فیصد سے زیادہ افزائش کا تسلسل بھی برقرار رکھا۔

تبصرے بند ہیں.