بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ریکارڈ 373 رنز

الور: 

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ریکارڈ 373 رنز اسکور کرتے ہوئے میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دے دیا۔کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے اوپنرز کی جارحانہ اننگز کی بدولت ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ تشکیل دیا، گرین شرٹس نے مقرررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بناتے ہوئے میگا ایونٹ میں اپنا ہی ریکارڈ بہتر کیا۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2012 میں بھی گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی 364 رنز سکور کرکے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

پاکستانی اوپنر محمد جمیل 36 گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہو گئے جبکہ دوسرے اوپنر ریاست خان سنچری سے 6 رنز کی دوری پر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد ظفر 46، محسن خان 32، مطیع اللہ 27 اور عامر اشفاق 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گنیش متھرا سنگھ اور اینتھونی فٹزگیرالڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.