جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ کے کہنے پر داڑھی رکھی، امپائرعلیم ڈار

لاہور: 

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے نامور پاکستانی امپائر علیم ڈار نے  داڑھی رکھنے کے پیچھے راز سے پردہ اٹھادیا۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کے دوران جب ایک صحافی نے علیم ڈار سے ان کے داڑھی رکھنے سے متعلق سوال کیا تو  ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ  کی درخواست پر انہوں نے داڑھی رکھی۔ علیم ڈار نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہاشم آملہ نے مجھ سے کہا کہ آپ  داڑھی رکھ لیں اور اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا جس کے بعد میں نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.