احمد شہزاد کو امپائرسے بدتمیزی کرنے پر جرمانے کا سامنا

لاہور: 

ٹیسٹ اوپنراحمد شہزاد کوامپائر سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی اور پی سی بی نے ڈومیسٹک میچ کے دوران میچ آفیشل سے الجھنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

ورلڈکپ کے بعد احمد شہزاد اورعمراکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہرکردیا گیا تھا مگرانھوں نے اس سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔ پہلے عمراکمل کے ایک کے بعد ایک کارنامے سامنے آتے رہے لیکن اب احمد شہزاد بھی اپنے رویے کے باعث جرمانے کا شکار ہو گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.