اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس جاری ہونے کے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری، فیصل جاوید عثمان ڈار، فرخ حبیب اور افتخار درانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو پاناما لیکس کے حوالے سے نوٹس جاری ہونے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غٖور کیا گیا، اس موقع پر میڈیا انچارج افتخار درانی نے اجلاس کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور دھرنے میں میڈیا کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.