پاکستانی معیشت خطرے سے باہر نکل گئی، آئی ایم ایف

نیویارک: 

آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگرنے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت خطرات سے باہرہے، پاکستان کواب قرض لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعاون جاری رہے گا، پاکستان نے مزیدقرضہ لینے کی درخواست نہیں کی، معاہدے کے مطابق7 کروڑ30 لاکھ ڈالرکی آخری قسط پاکستان کودیدی، پاکستان کیساتھ ہماراپروگرام مکمل ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.